ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 199رن سے شکست دی ، سری لنکا نے سیریز 2-0سے اپنے نام کی

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 199رن سے شکست دی ، سری لنکا نے سیریز 2-0سے اپنے نام کی

Tue, 24 Jul 2018 12:56:29    S.O. News Service

کولمبو ،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر اسپنروں کے جال میں پھنس گئی اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اس کو199رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکا نے سہلے سپوٹرس کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کی چوتھی اننگز میں جنوبی افریقہ کے سامنے 490رنز کا ہدف رکھاتھا۔میزبان ٹیم کے چھ وکٹ لینے والے رنگنا ہیراتھ کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو 86.5اوورز میں 290رنز پر ڈھیر کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔میچ میں کئی ریکارڈ بنانے والے رنگانا ہیراتھ کے علاوہ دلروان پریرا نے دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کی۔ہیراتھ نے چھ اور دلروان پریرا اور اکلا دھننجے نے دو دو وکٹ لئے۔اس میچ کو جیتنے کے ساتھ ہی سری لنکا نے دو میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے صفایاکر دیا۔ کرارتنے کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔


Share: